ناقص انتظامات کے باعث مری کا سانحہ ہوا،راشد سومرو

ناقص انتظامات کے باعث  مری کا سانحہ ہوا،راشد سومرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے مری سانحے پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ناقص حکومت انتظامات اور لاپروائی کے باعث سانحہ رونما ہوا، حکومت کے پاس مری میں داخل ہونے والی گاڑیوں کے اعدادوشمار موجود تھے، اس کے باوجود پیشگی ریسکیو کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مری میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچائے، حکومتی بدانتظامی کے باعث خوشی کے لمحات سیاحوں پر قیامت بن گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں