ریجنل انچارج وفاقی محتسب سے مونس عبداللہ کی ملاقات

ریجنل انچارج وفاقی محتسب  سے مونس عبداللہ کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سی ای او کے الیکٹرک سید مونس عبداللہ نے ریجنل انچارج وفاقی محتسب کراچی سید انوار حیدر سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔

سید انوار حیدر نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی میں نمایاں بہتری نظر آرہی ہے اور گزشتہ بارشوں کے مقابلے میں اس دفعہ بارشوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ایک سال میں ہمیں اوسطاً 7000 سے 8000 شکایات موصول ہوتی ہیں اور ان شکایات کے ازالے کے لیے کے الیکٹرک 30 دن کے اندر اس پر عمل کرتا ہے ۔

مونس عبداللہ نے کہا کہ وہ کبھی بھی محتسب کے فیصلے کیخلاف نہیں گئے کیونکہ انکے فیصلے ہمیشہ انصاف پر مبنی ہوتے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ مسائل حل کرنے کیلئے محتسب جیسے بہترین ادارے سے رجوع کریں جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں