میرپورخاص میں ایل پی جی کی غیرقانونی منتقلی کا کھلے عام کاروبار

میرپورخاص میں ایل پی جی کی غیرقانونی منتقلی کا کھلے عام کاروبار

میرپورخاص(بیورورپورٹ)میرپورخاص کے مختلف کاروباری اور رہائشی علاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی کا خطرناک کاروبار جاری ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماضی میں بھی میرپورخاص اور دیگر شہروں میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے پراسرار مجرمانہ غفلت اختیار کر رکھی ہے جسکے باعث ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی کا خطرناک کھیل جاری ہے میرپورخاص کے سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے ایل پی جی کے خطرناک کاروبار کو رہائشی و تجارتی علاقوں سے منتقل کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں