ساحلی پٹی کو صاف رکھنے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی مہم ختم

 ساحلی پٹی کو صاف رکھنے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی مہم ختم

کراچی (پ ر) کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی ساحلی پٹی کو صاف رکھنے اور شہریوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے 11 جنوری سے جاری ساحل صفائی مہم جمعہ کو ختم ہوگئی۔

 اس موقع پر ساحل پر آنے والے شہریوں نے سی بی سی کی ان کاوشوں کی تعریف کی۔ سی بی سی ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم حسن وٹو نے کہا کہ بیچ کلیننگ ڈرائیو کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیچ کلیننگ ڈرائیو کے لئے تمام متعلقہ عملے اور مشینری کو ساحل پر پہنچایا گیا جس میں 10 ٹریکٹر، 4 ڈمپر ایک بیچ کلیننگ مشین اور 100 سوئپر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی سی کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ساحل پر تفریح کے لئے آنے والوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں