پاکستان عام آدمی موومنٹ کی لانچنگ تقریب

پاکستان عام آدمی موومنٹ  کی لانچنگ تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عام آدمی موومنٹ کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد کراچی پریس کلب میں کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان عام آدمی موومنٹ کے قائد سعد خٹک اور دیگر رہنما موجود تھے۔ مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔ سعد خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے عام آدمی کی حالت بدلنے نکلا ہوں، اشرافیہ کے ہاتھوں عام آدمی کا استحصال جاری ہے، حال ہی میں تبدیلی کا نعرہ لگا کر کھلاڑی آیا، ہم سمجھتے تھے یہ تبدیلی لائے گا، اس کھلاڑی نے 70 سال کی تباہی صرف 3 سال میں کردی، اب بھی یہ کھلاڑی اپنے آپ کو رہبر کہلوانا چاہتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں