ایرانی قونصل جنرل سے چیئرمین ٹاپ کی ملاقات

ایرانی قونصل جنرل سے  چیئرمین ٹاپ کی ملاقات

کراچی (رپورٹ: عابد حسین) ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان سے ایرانی قونصل خانہ میں ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹاپ) کے چیئر مین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر حسن نوریان نے انہیں تہران میں ہونے والے بین الاقوامی سیاحتی میلے میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون سے سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے پر اتفاق پایا گیا۔ حسن نوریان نے دونوں جانب سے ویزوں کے اجرا کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت سے مفادات مشترکہ ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحوں اور زائرین کے تبادلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں