پی ٹی آئی رکن اسمبلی اوردیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

پی ٹی آئی رکن اسمبلی اوردیگر  کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ضلع شرقی کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے شہری کے گھر میں داخل ہوکر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی سے متعلق مقدمہ میں نامزد ملزم پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ( ایم پی اے ) شہزاد اعوان اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔

 بدھ کوکیس میں نامزد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔ مدعی نے کہا کہ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔ مجھے اور میرے گواہوں کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں