جعلی دوائیں مریضوں کو زندہ درگور کررہی ہیں، پاسبان

جعلی دوائیں مریضوں کو زندہ درگور کررہی ہیں، پاسبان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھند نے کہا ہے کہ جعلی دوائیں مریضوں کو زندہ درگور کر رہی ہیں۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے قیام کے باجود ملک میں دواؤں کے معیار اور ان کی پیداوار میں خاطر خواہ بہتری کیوں نہیں آسکی، ہزاروں کی تعداد میں جعلی دوائیں مارکیٹ میں موجود ہیں، جن کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، ادارے کیا کررہے ہیں، ملک میں کمپنیاں، دوا ساز ادارے ، ملٹی نیشنل کمپنیاںغیر معیاری دوائیں بنا رہی ہیں اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں