جعلی بھرتیاں و تقرریاں ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کا بلدیاتی اداروں کو خط

جعلی بھرتیاں و تقرریاں ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کا بلدیاتی اداروں کو خط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیوں و تقرریوں کے معاملے پر سیکریٹری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی نے بلدیاتی اداروں کو خط ارسال کر دیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ بعض ملازمین ایس سی یوجی سروسز کے علاوہ تبادلے وتقرریوں کے لیٹر لے کر بلدیاتی اداروں میں آرہے ہیں، ترمیمی بلدیاتی بل کے بعد بورڈ کی جانب سے ایس سی یوجی سروسز کے لیٹر جاری کئے گئے، ترمیمی بل کے بعد نان ایس سی یوجی سروسز کے تبادلے و تقرری کے لیٹر کا اجرا نہیں کیا گیا،نان ایس سی یوجی کے کسی لیٹر کو بلدیاتی ادارے اہمیت نہ دیں، بلدیاتی ادارے ایس ایل جی بی سے تبادلے وتقرریوں کے لیٹر وصول کریں تو ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو خط ڈائریکٹر ون ایس ایل جی بی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس سے واضح ہو رہا ہے کہ ایس ایل جی بی اب ایس سی یوجی سروسز تک محدود ہے، نان ایس سی یوجی سروسز کے تبادلوں وتقرریوں و دیگر سے ایس ایل جی بی کا تعلق نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں