ہنرپرمبنی پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی ناگزیر،ثمینہ عارف علوی

ہنرپرمبنی پیشہ ورانہ تربیت کی  فراہمی ناگزیر،ثمینہ عارف علوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ سماجی، اقتصادی اور صنعتی ترقی کیلئے ہنر پر مبنی پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی ناگزیر ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے شعبہ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ ثمینہ عارف علوی نے مزیدکہا کہ پیشہ ورانہ تربیت کے شعبہ میں بدلتے ہوئے رجحانات پر ہمیں نظر رکھنی چاہیے اور اپنی توجہ ٹیکنالوجی پر مبنی مہارتوں کی طرف مرکوز کرنی چاہیے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں