اسٹیڈیم کے اطراف میں علاقوں کو سجادیا گیا

اسٹیڈیم کے اطراف  میں علاقوں کو سجادیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی فہیم خان کی ہدایت پر پی ایس ایل 7 کے حوالے سے نمایاں انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایگزیکٹو انجینئر ایم اینڈای امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف خوبصورت اور دلکش لائٹس لگا کر اسٹیڈیم روڈ، کارساز فلائی اوور سمیت اطراف کی سڑکوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کے ساتھ مونومنٹس کو بھی دلکش روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ فہیم خان نے کہا ہے کہ کراچی کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے، لہٰذا اسٹیڈیم روڈ اور اطراف کو خوبصورت بنایا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں