کچھ لوگ پنڈی کا ماحول خراب کرنا چاہتے ، فیاض چوہان

کچھ لوگ پنڈی کا ماحول خراب  کرنا چاہتے ، فیاض چوہان

راولپنڈی(نمائندہ دنیا)سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر ہنستی بستی \'\'بستی \'\' کو اجاڑنے کے بعداب کچھ لوگ بے ہودہ گوئی سے راولپنڈی کا سیاسی ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، عید کے بعد شیخ رشید کے ہمراہ خود راولپنڈی کی سڑکوں اور گلیوں میں نکلوں گاجس میں ہمت ہے وہ شیخ رشید کو روک لے ۔

سیاست دراصل بولنے کا نام ہے البتہ سیاست اور اظہار رائے میں رواداری ہو نی چاہئے ،کسی کے گھر جھانکنا ، کسی کو گالیاں دینا اور کسی کو ذاتی نشانہ بنانا غلط ہے ۔ پاک فوج ایک قابل احترام اورپاکستان کی سا لمیت کا ضامن ادارہ ہے ہم نے فوج کے خلاف کبھی کوئی بات کی اور نہ آئندہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔فیاض چوہان نے مسجد نبوی کے واقعہ کو بنیاد بنا کر عمران خان اور شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کی قیادت پر پنجاب بھر میں توہین مذہب کے مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ، حمزہ شہباز اورمریم نوازکی ہدایت پر رانا ثنا اللہ کی سرپرستی میں مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اور شیخ راشد شفیق کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ایسے حکومتی اقدامات سے تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں