فارمیسی ٹرینی پروگرام کیلئے اے ایس ایچ پی کی منظوری

فارمیسی ٹرینی پروگرام کیلئے  اے ایس ایچ پی کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے فلیگ شپ فارمیسی ٹرینی پروگرام نے بین الاقوامی فارمیسی پریکٹس ریزیڈنسی پروگرام کیلئے امریکی سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹ (اے ایس ایچ پی) کی منظوری حاصل کر لی ہے۔۔۔

 جو امریکا سے باہر پہلا تعلیمی طبی مرکز بن گیا، تیسرا بین الاقوامی اور پاکستان میں پہلا اسپتال ہے جس نے تین سالہ باوقار منظوری حاصل کی۔ اے ایس ایچ پی ایک پیشہ ورانہ تنظیم ہے، جو اسپتالوں اور دیگر صحت کی دیکھ بھال کی تر بیت کرنے والے فارماسسٹ کی نمائندگی کرتی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں