ٹنڈو آدم ،گوداموں پر چھاپہ ،چینی کی 200بوریاں برآمد

ٹنڈو آدم ،گوداموں پر چھاپہ ،چینی کی 200بوریاں برآمد

ٹنڈو آدم (نمائندہ دنیا)ایف بی آر ٹیم ٹنڈوآدم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق شیخ کی سربراہی میں چینی کے گوداموں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو بیوپاریوں وقار چندریگر، سیٹھ لجپت کے گوداموں سے ٹیکس کے جعلی اسٹیکر لگی بوریاں برآمد کر لیں۔۔۔

جنہیں سیل کردیا گیا ۔طارق شیخ نے بتایا کہ ٹنڈوآدم میں ہم نے چند گودام چیک کیے ہیں، دو بیوپاریوں کے گوداموں سے ٹیکس کے جعلی اسٹیکر لگی 160 بوریاں ملی ہیں جنہیں فی الحال سیل کردیا گیا ہے اور یہ بوریاں ٹنڈوالہیار چمبڑ شوگر ملز کی ہیں ،جن کی تحقیقات جاری ہے ۔سکھر میں کاشتکاروں کی جانب سے جعلی زرعی ادویات کی فروخت کی شکایات پر محکمہ زراعت سکھر کی ٹیم نے ڈائریکٹر زراعت رسول بخش جونیجو کی نگرانی میں گولیمار روڈ پر واقع کمپنی کے گودام پر چھاپہ مارا اور لاکھوں مالیت کی مختلف برانڈز کی جعلی ادویات برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا جبکہ دو ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں