قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی سے ڈاکٹر ناصر سلیم کی ملاقات

قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی  سے ڈاکٹر ناصر سلیم کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے آیورویدک ڈاکٹر ناصر سلیم ناساکا نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی اور سندھ میں آیورویدک ادویات اور علاج سے متلعق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ناصرسلیم ناساکا نے بتایا کہ پاکستان سرسبز و شاداب ملک ہے۔

 یہاں مختلف و نایاب جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں اور ان جڑی بوٹیوں سے مختلف بیماریوں بالخصوص لاعلاج ومہلک بیماریوں کا بنا منفی نتائج علاج ممکن ہے، کینسر، تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر بیماریوں کا علاج جڑی بوٹیوں سے کیا جا سکتا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں