ریڈ لائن بس میں پروفیسر پر تشدد کا مقدمہ درج

ریڈ لائن بس میں پروفیسر  پر تشدد کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی ریڈ بس سروس میں مبینہ طور پر ریڈ لائن بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے داؤد یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد کا معاملہ، درخشاں تھانے میں ڈاکٹر عاطف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شکایت گزار کا کہنا ہے کہ وہ کلفٹن سے یونیورسٹی کیلئے ریڈ لائن بس میں بیٹھا، کنڈیکٹر کو کرائے کیلئے 10,10 روپے کے 5 نوٹ دیے، کنڈیکٹر نے ایک نوٹ واپس کرکے کہا کہ دوسرا دیں اس پر ٹیپ لگی ہے، اس بات پر انکی تلخ کلامی ہوگئی اور کنڈیکٹر نے ڈرائیور کے ہمراہ تشدد کیا۔ مقدمے میں تشدد، جان سے مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں