یونیورسٹیز میں اضافے کیساتھ جہالت بھی بڑھ رہی، افتخار عارف
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل میں جاری تین روزہ سندھ لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز کے پروگرام ’’عوامی دانش کی روایت‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے معروف دانشوروں نے کہا ہے ۔۔۔
کہ یونیورسٹیوں میں اضافے کے ساتھ جہالت میں بھی اضافہ ہو رہا، ہمارا تعلیمی نظام ایسا ہے کہ یونیورسٹیوں سے دانشور نکلنا بند ہو چکے ، آج عوامی دانش کی روایت ختم ہو چکی، جس سے معاشرہ زوال کا شکار ہو چکا۔ سیشن میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف شاعر افتخار عارف، ادیبہ نور الہدیٰ شاہ، غازی صلاح الدین اور ڈاکٹر جعفر احمد نے گفتگو کی، جبکہ نظامت کے فرائض حسنین جمال نے انجام دیے ۔ افتخار عارف نے کہا کہ ماضی میں دانشوروں نے لوگوں کی رہنمائی کی جس وجہ سے معاشرہ آگے بڑھا، ضروری نہیں کہ کوئی آدمی اچھا مورخ ہو وہ عوامی دانشور بھی ہو، ہر شخص کو اپنی ترجیحات چاہئیں ہوتی ہیں ،ہمارے ہاں آج کل جتنی تعلیمی درسگاہوں میں اضافہ ہورہا ہے اتنی جہالت بڑھتی جارہی ہے ، ابراہیم جویو کا سندھ کو بیدار کرنے میں بہت بڑا کردار ہے ۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ ماضی قریب میں بہت سے افراد خود اپنی ذات میں دانش گاہ تھے ، جہاں نوجوان ان سے سیکھتے تھے ، وہی عوامی دانش کی روایات تھیں جو نسل در نسل آگے بڑھ رہی تھیں، وہ عوامی دانشور آج ختم یا کم رہ گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments