ایم ابراہیم خان کی نئی کتاب ’’کامیابی کا آئین‘‘ شائع ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی اور روزنامہ دنیا کے مستقل کالم نگار ایم ابراہیم خان کی سولہویں کتاب ’’کامیابی کا آئین‘‘ شائع ہوگئی ہے۔
یہ کتاب شخصی ارتقا کے لٹریچر کی دنیا میں نمایاں مقام رکھنے والے امریکی مصنف و مقرر نپولین ہل کے 17 اصولوں کی توضیح و تشریح اور ان سے متعلق تحقیق پر مبنی اور طبع زاد ہے۔ ’’کامیابی کا آئین‘‘ سٹی بک پوائنٹ کے روح رواں آصف حسن کی نگرانی میں شائع کی گئی ہے۔