آرٹس کونسل کا نیا سنگ میل ڈسٹرکٹ سینٹرل کا افتتاح

آرٹس کونسل کا نیا سنگ میل  ڈسٹرکٹ سینٹرل کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ نیو کراچی میں قائم جناح کلچرل کمپلیکس باقاعدہ طور پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

 افتتاحی تقریب میں سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی، نائب صدر منور سعید، اراکین گورننگ باڈی، سیاسی رہنما اظہار الحسن، ادبی شخصیت پیرزادہ قاسم سمیت مختلف سماجی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ سیاسی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ اس جگہ کی ایک تاریخ ہے، اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ،1993 سے 98 تک اس جگہ کی حفاظت کرنا عذاب ہو گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں