بلڈر کی پلی بارگین کی درخواست پر جواب طلب

بلڈر کی پلی بارگین کی درخواست پر جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کے ریفرنس میں بلڈر کی پلی بارگین کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔

ہفتہ کو احتساب عدالت میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایس بی سی اے کے گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ ریفرنس میں ملزم بلڈر نے پلی بارگین کی درخواست جمع کرائی تھی۔ عدالت نے پلی بارگین کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔ متاثرین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ متاثرین کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست کو ماننے سے انکار کردیا گیا ہے۔ متاثرین نے موقف اختیار کیا تھا کہ 1991 میں میں پلاٹ بک کرائے گئے تھے، اب تک پلاٹ نہیں دیے گئے، پوری زندگی کی جمع پونجی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں