بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری بدترین تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری بدترین تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری انتظامی سربراہ کی عدم توجہی کے سبب بدترین تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔

 لیاری یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی جبری رخصت کو ایک سال ہوگیا ہے اور یونیورسٹی کے تمام انتظامی اختیارات جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر سراج میمن کے حوالے کیے ہیں، جو بحیثیت سربراہ اپنی میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامی مصروفیات میں سے بمشکل ہفتے میں ایک روز محض چند گھنٹے ہی یونیورسٹی کو دے پاتے ہیں، جس کے سبب یونیورسٹی کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سندھ کی واحد بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں ایک بھی پروفیسر نہیں ہے، پوری یونیورسٹی میں بمشکل 4 ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، کسی بھی فیکلٹی کے لیے کوئی ڈین بھی نہیں ہے،9 شعبہ جات پر مشتمل پوری یونیورسٹی کی تدریس لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسرز کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں