اورنگی میں لڑکی پراسرارطور پر ہلاک

اورنگی میں لڑکی پراسرارطور پر ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر 4گھر میں زہر خورانی سے 16 سالہ دل آویز دختر وحید کی ہلاکت پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

 پولیس کے مطابق متوفیہ کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ان کی بیٹی دمہ کی مریضہ تھی اس کی طبیعت خراب ہوئی تو قریبی اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے عباسی شہید اسپتال ریفر کیا اہلخانہ اسپتال لیکر جارہے تھے کہ راستے میں دم تو ڑ گئی ۔ عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے پولیس کو بتایا کہ متوفیہ نے زہریلی چیز نہیں کھائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں