بہنوں کی گمشدگی، درخواست گزار کو فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

 بہنوں کی گمشدگی، درخواست گزار کو فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے 2سگی بہنوں کی مبینہ گمشدگی کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کو فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

منگل کو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے 2سگی بہنوں سعدیہ بی بی اور صفیہ بی بی کی مبینہ گمشدگی کے خلاف اہلخانہ کی درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ صفیہ بی بی اور سعدیہ بی بی نومبر2022 سے لاپتا ہیں، سعدیہ کی عمر 15 اور صفیہ کی عمر 12سال ہے ، کورنگی مہران ٹاؤن سے دونوں بہنیں نومبر 2022 میں اغوا ہوئی تھیں۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دونوں بہنوں نے سکھر میں شادی کرلی ہے اور لڑکیوں کے پاس نکاح نامے بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لڑکیاں لاپتا ہیں انہیں تلاش کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر عدالت کاکہناتھا کہ پولیس کہتی ہے کہ لڑکیوں نے شادی کرلی ہے تو متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں