گلشن معمار کے قریب سوسائٹی میں کے الیکٹرک کاکنڈا مافیا کیخلاف آپریشن

گلشن معمار کے قریب سوسائٹی میں کے الیکٹرک کاکنڈا مافیا کیخلاف آپریشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈاپ ٹائون گلشن معمار کے قریب سوسائٹی ڈائمنڈ سٹی میں کے الیکٹرک نے کنڈا مافیا کیخلاف بھرپور آپریشن کیا۔

گزشتہ روز کے الیکٹرک گڈاپ ٹائون ہادی آباد کے منیجر حسن عباس ،سیکیورٹی انچارج جہانگیر ،اسسٹنٹ انجینئر سید شاہ رخ اور ڈپٹی منیجر حنیف کی نگرانی میں پولیس موبائلوں کے ساتھ کنڈا مافیا کیخلاف کارروائی کی گئی۔ڈائمنڈ سٹی کی پی ایم ٹی سے پتھاروں کو بھی کنڈے دیئے گئے تھے جبکہ زیرزمین تار بچھاکر دور تک بجلی فراہم کی جارہی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں