ضلع وسطی،کمشنرکا مختلف مارکیٹوں اوربچت بازاروں کا دورہ

ضلع وسطی،کمشنرکا مختلف مارکیٹوں اوربچت بازاروں کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انتظامیہ کی جانب سے تمام اضلاع میں سرکاری نرخ کے نفاذ اور مناسب قیمت پر شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کے لئے شرو ع کی جانے والی مہم جاری ہے ۔ منگل کو کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں مختلف دکانوں، مارکیٹوں اوربچت بازاروں کا دوہ کیا ۔

 اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر وسطی طحٰہ سلیم متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ وہ لنڈی کوتل نارتھ ناظم، نارتھ کراچی بازار، ہادی مارکیٹ، ڈاکخانہ اور حیدری مارکیٹ بچت بازار گئے ۔ لنڈی کوتل نارتھ ناظم آباد میں مختلف دکانوں پر کمشنر نے اپنی نگرانی میں شہریوں کو سرکاری نرخ پر کھانے پینے کی اشیا فر وخت کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ جو دکاندار سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرے انتظامیہ کے افسران اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر اشیا فروخت کرائیں ۔ ماہ رمضان کے چھٹے روز تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 152 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جبکہ ضلع کورنگی میں ایک دکان سربمہرکی گئی۔ 28 آٹا والوں پر ایک لاکھ پانچ ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ،9بیکری والوں پر ایک لاکھ 57 ہزار، 19پولٹری والوں پر 59 ہزار، 22 گروسری والوں پر ایک لاکھ 82 ہزار، 11 گوشت والوں پر 58 ہزار، 28 سبزی والوں پر 27 ہزار، 46 فروٹ والوں پر ایک لاکھ 71 ہزار اور26 دودھ والوں پر ایک لاکھ 96ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں