طلبہ و طالبات میں ای سگریٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے، رفیع احمد

طلبہ و طالبات میں ای سگریٹ  کا رجحان بڑھ رہا ہے، رفیع احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوعمر طلبہ اور طالبات سگریٹ و منشیات کو فیشن کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بات گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شاہ فیصل کالونی میں منعقدہ پوسٹر مقابلے کے موقع پر تنظیم فانوس کے صدر رفیع احمد نے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ و طالبات میں الیکٹرک سگریٹ نوشی کے رجحان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، چند برس میں پاکستان میں 20 لاکھ افراد الیکٹرک سگریٹ کا نشہ کرکے اپنے اندر سینے کا انفیکشن، کھانے کی نالی اور پھیپھڑوں کے کینسر، آ نکھوں میں موتیا اور دمے کے امکانات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں