گٹکا ماوا کی فروخت کی سرپرستی پولیس کے تین افسران معطل

گٹکا ماوا کی فروخت کی سرپرستی پولیس کے تین افسران معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے جرائم پیشہ افراد اور گٹکا ماوا کی سرپرستی کرنے والے تین افسران کو معطل کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

 آئی جی نے ایک حکمنامے کے تحت ڈی ایس پی محبوب حسین اور ایس ایچ او آدم خان کو معطل کرتے ہوئے دونوں افسران کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں افسران ٹنڈو محمد خان میں تعینات تھے۔ ضلع میر پور خاص کے ایس ایچ او ڈگری آفتاب علی کو بھی معطل کرتے ہوئے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں