گورنر سندھ سے داؤدی بوہری کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے داؤدی بوہری کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے داؤدی بوہری کمیونٹی کے وفد کی کمیل یونس کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات۔

ملاقات میں شہر قائد میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، فلاحی اقدامات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے پرامن کمیونٹی میں داؤدی بوہری جماعت سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی بوہری کمیونٹی نے معاشی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فلاح و بہبود میں بوہری کمیونٹی اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں