عاصم حسین کا ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس

عاصم حسین کا ڈاکٹر سیمی جمالی  کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر نے مجھے ذاتی طور پر بہت رنجیدہ کردیا ہے۔۔۔

 وہ ایک باہمت اور دلیر خاتون تھیں، انہوں صحت عامہ کے ہر مشن کو ذمہ داری سے ادا کیا، آئرن لیڈی کی حیثیت سے جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کو چلانے میں ان کا کردار مثالی رہا ہے، یقیناً ان کی پیشہ ورانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں، میری ہمدردی ان کے اہل خانہ اور اس نقصان سے متاثر ہونے والے ہر شخص کے ساتھ ہے، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر سیمی جمالی کی مغفرت فرمائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں