غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم بری

غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع جنوبی کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے سٹی کورٹ میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم والد امیر جان کو بریت سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے بری کردیا۔

مقتولہ کے قانونی ورثا اور زخمی پولیس اہلکار نے ملزم کو معاف کر دیا۔ مقتولہ کے قانونی ورثا والدہ، بہنوں اور بھائی نے ملزم کو اللہ کے نام پر معاف کر دیا۔ واقعہ میں زخمی اہلکار زمان نے بھی ملزم کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ عدالت نے مقتولہ کے قانونی ورثا کیلئے اخبار میں بھی نوٹس شائع کرایا، اخبار میں نوٹس کے باوجود کوئی اور قانونی ورثا نہیں آئے، مقتولہ کی والدہ، بھائی اور بہنوں نے ملزم کو معاف کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں