چھاچھرو کے رہائشی کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان چنگ چی ڈرائیور لیکر فرار

چھاچھرو کے رہائشی کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان چنگ چی ڈرائیور لیکر فرار

میرپورخاص(بیورورپورٹ)چھاچھروکے گوٹھ جنجی کا رہائشی خالد جیسر اپنی دو بیٹیوں کی شادی کے جہیز کا سامان خریدنے میرپورخاص پہنچا اور۔۔۔

 اس نے میرواہ روڈ میرپورخاص پر واقع کراکری کی مختلف دکانوں سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا ڈنرسیٹ،برتن اور دیگر سامان خریدا اور بس ٹرمنل جانے کیلئے چنگ چی پر سامان لوڈ کرانے کے بعد ہوٹل پر ساتھیوں کے ہمراہ کھانے کیلئے گیا تو چنگ چی کا ڈرائیور سامان سمیت رفو چکر ہوگیا۔ خالد جیسر نے ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار مہر،ایس ایس پی چودھری اسد سے اپیل کی ہے کہ خدارا میری بچیوں کے جہیز کا سامان برآمد کروایا جائے ،ڈی آئی جی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری اور سامان کی برآمدگی کا حکم دیدیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں