ناردرن بائی پاس مویشی منڈی جاتے ہوئے معروف کامیڈین بھی لٹ گئے

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی جاتے ہوئے معروف کامیڈین بھی لٹ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناردرن بائی پاس پر قائم مویشی منڈی جاتے ہوئے معروف کامیڈین ولی شیخ بھی لٹ گئے۔۔۔

 جنہوں نے ویڈیو بیان کے ذریعے متعلقہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پولیس کے اعلیٰ افسران کو پیغام دیا کہ شہریوں کی جان سے نہ کھیلیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ ناردرن بائی پاس منڈی جا نے سے گریز کریں۔ معروف کامیڈین ولی شیخ کا کہنا تھاکہ اتوار کی شام اپنے ایک دوست کے ساتھ ناردرن بائی پاس مویشی منڈ ی جا رہا تھاکہ انڈس چوک سے قبل مسلح ڈکیتوں نے ہمیں گھیر کر لوٹ مار شروع کردی۔ ملزمان نے مجھ سے 85 ہزار روپے، موبائل فون اور گھڑی چھین لی، جبکہ عفان سے پانچ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ ولی شیخ نے بتایاکہ واقعہ کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کرا دیا ہے۔ ادھر ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ نے وضاحت کی ہے کہ اداکار ولی شیخ کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ مویشی منڈی ناردرن بائی پاس کے قریب پیش نہیں آیا، ناردرن بائی پاس مویشی منڈی آنے، جانے والے دونوں راستوں پر پولیس، رینجرز تعینات ہے، ہم اصل حقیقت جاننے کے لیے اسٹیج اداکار ولی شیخ سے رابطے میں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں