محمد علی جناح یونیورسٹی اور اے پی ایم ایف میں مفاہمت

محمد علی جناح یونیورسٹی اور  اے پی ایم ایف میں مفاہمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو) اور آل پاکستان میمن فیڈریشن (اے پی ایم ایف) کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کے تحت اے پی ایم ایف کے ذریعے ماجو میں بھیجے گئے طلبا کو داخلہ فیسوں میں 100 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ ٹیوشن فیس بھی 20 فیصد کم کردی جائے گی۔ محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ طلبا کو تعلیم کے میدان میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں، یہی وجہ ہے کہ مختلف اداروں کے تعاون سے ماجو میں اسکالرشپس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں