میرپورخاص ، گیسٹ ہائوس سے خاتون کی گلاکٹی لاش برآمد

میرپورخاص ، گیسٹ ہائوس سے خاتون کی گلاکٹی لاش برآمد

میرپورخاص، اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) حیدر آباد روڈ پر واقع سومرو گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے گیسٹ ہاؤس کے مالک ایڈووکیٹ امان اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے آکر کمرہ کرائے پر لیا پھر ایک خاتون باہر چلی گئی جبکہ دوسری خاتون کی کمرے سے گلا کٹی لاش ملی جو پولیس نے تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردی۔ تھرپارکر سے نمائندے کے مطابق اسلام کو ٹ کے قریبی گائوں گومندو کی ڈھانی میں چار بچوں کے باپ لجپت بھیل اور شریمتی پشپاکماری نے گلے میں پھندا ڈال کر اجتماعی خود کشی کر لی۔ کشمور سے نمائندے کے مطابق سندھ بلوچستان کے علاقے بخشاپور تھانے کی حدود 109 آرڈی پر ہیبت جکھرانی کی اوطاق پر بم دھماکے میں کمسن بچی صغراں جاں بحق جبکہ ہیبت جکھرانی اور ایک بچی حضرت بی بی زخمی ہوگئے۔ گھوٹکی کے قریب ڈنگڑو نہر سے دو بچوں کی لاشیں ملیں جو علاقہ مکینوں کی اطلاع پر اے سیکشن پولیس نے اسپتال منتقل کردیں۔ ٹنڈوآدم کے چانیہ پاڑے میں فائرنگ کے باعث پچاس سالہ ساجن چانیو شدید زخمی ہو گیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ متوفی کے بھانجے کاشف چانیو نے امین وریاہ پر قتل کا الزام لگایا ہے پولیس نے ملزم کے والد اور دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں