گٹکا مافیا کی سرپرستی، تین پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی روکنے کا حکم

گٹکا مافیا کی سرپرستی، تین پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی روکنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا مافیا کی سرپرستی کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کی محکمہ جاتی کارروائی شروع ہونے کے خلاف دائر درخواست پر انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سندھ اور۔۔۔

 ٹاسک فورس کو تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف حتمی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ، گٹکا ٹاسک فورس اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمود اے خان پر مشتمل سنگل بینچ نے گٹکا مافیا کی سرپرستی کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب، ہیڈ محرر شفیق انجم، سعید آباد چوکی کے انچارج ارشد آرائیں کی جانب سے محکمہ جاتی کارروائی شروع ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ ملک الطاف جاوید کا عدالت میں کہنا تھا کہ گٹکا مافیاز کی سپورٹ اور سرپرستی کے الزام میں آئی جی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، قانون کے مطابق آئی جی پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری نہیں کر سکتے، آئی جی سندھ اور دیگر کو شوکاز اور محکمہ جاتی کارروائی سے روکا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں