ایس بی سی اے کی غیر قانونی اضافی منزلوں اور پورشنز کیخلاف کارروائیاں

ایس بی سی اے کی غیر قانونی اضافی منزلوں اور پورشنز کیخلاف کارروائیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی ہدایت پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اضافی منزلوں اور پورشنز کو منہدم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے ضلع جنوبی میں پلاٹ نمبر 265-AM، آرٹلری میدان کوارٹرز پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں، پلاٹ نمبر 238-AM ، آرٹلری میدان کوارٹرز پر دوسری منزل پر آہنی شیڈ اور گارڈرز کو منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر 68/2، GRW گارڈن ویسٹ پر چھٹی منزل کی مکمل تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔ ضلع وسطی میں پلاٹ نمبرB/1، 7/2 ناظم آباد نمبر 2 پر چوتھی منزل کی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا، جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پلاٹ نمبر 23-B بلاک 2 پاکستان ایمپلائز سی ایچ ایس ایم پر تیسری منزل پر غیرقانونی پینٹ ہاؤس کو منہدم کردیا گیا، جبکہ دوسرے پینٹ ہاؤس میں مقیم مکینوں کے سبب کارروائی کو ملتوی کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں