اساتذہ کو مردم شماری کا مکمل معاضہ ادا کیا جائے، تنظیم اساتذہ

اساتذہ کو مردم شماری کا مکمل معاضہ ادا کیا جائے، تنظیم اساتذہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے صدر پروفیسر ابو عامر اعظمی، نائب صدر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکریٹری نشرواشاعت مشرف کریم نے کہا ہے کہ مردم شماری میں اساتذہ کرام نے دن رات ایک کرکے گھر گھر جاکر کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔۔

 لیکن 6 ماہ گزرنے کے باوجود سندھ کے کئی اضلاع میں جزوی معاوضے کی ادائیگی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی بڑھ رہی ہے، محکمہ شماریات اور سندھ بھر کے ضلعی ڈی سی اوز مردم شماری میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کے بقایا معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ سندھ بھر کے اضلاع میں اساتذہ کو مکمل بقیہ معاوضہ کی ادائیگی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مارچ 2023 میں شروع ہونے والی مردم شماری کو 6 ماہ گزر جانے کے باوجود قومی فریضہ ادا کرنے والے اساتذہ کو ابھی تک محکمہ شماریات کی جانب سے بقیہ ادائیگی نہیں ہو سکی، تنظیم اساتذہ پاکستان محکمہ شماریات اور سندھ کے ضلعی ڈی سی اوز سے مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ کے جن اضلاع میں جزوی معاوضہ ادا کیا گیا ان میں مردم شماری کا بقیہ تمام معاوضہ فوری ادا کیا جائے، بصورت دیگر حقوق کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں