آئی سی سی بی ایس کی نئی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے چارج سنبھال لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر موسٹ ٹینیورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کی ڈائریکٹر کا چارج لے لیا ہے ۔
جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے جاری کردہ ایک سرکاری خط کے مطابق ڈاکٹر فرزانہ شاہین کو بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے ایگزیکٹو بورڈ کی4 ستمبر کو منعقدہ ایک اجلاس میں پیش کردہ سفارش کے تحت تین مہینے کی مدت کے لیے ادارے کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر فرازنہ شاہین نے ایم ایس سی اور ایم فل قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بالترتیب1993اور1995میں مکمل کیا جبکہ ایم فل میں چانسلر گولڈ میڈل بھی حاصل کیا تھا۔