ملز م کو چھوڑنے کیلئے رشوت لینے پر اے ایس آئی معطل، عہدے میں تنزلی

ملز م کو چھوڑنے کیلئے  رشوت لینے پر اے ایس آئی معطل، عہدے میں تنزلی

کراچی (آن لائن)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایک اے ایس آئی کو ملزم چھوڑنے کے عوض رشوت طلب کرنے پر معطل کر کے اس کے عہدے میں تنزلی کر دی گئی۔ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ایس آئی یو کے اے ایس آئی ساجد کی ٹیم نے ایک ملزم سبحان جتوئی کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم ایک پولیس اہلکار کے قتل، پولیس مقابلے اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تھا جسے رہا کرنے کے عوض اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے اے ایس آئی ساجد نے ملزم کے اہلِ خانہ سے 5 لاکھ روپے طلب کیے۔ڈیل کے دوران ملزم کا بھائی 1 لاکھ 70 ہزار روپے دینے پر آمادہ ہوا، جس پر معاملہ ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ تک پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی نے اے ایس آئی ساجد کو معطل کر کے اس کے عہدے میں تنزلی کر دی۔قتل اور پولیس مقابلے میں مفرور ملزم سبحان جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں