ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے حافظ حمداللہ کی عیادت کی

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے  حافظ حمداللہ کی عیادت کی

کراچی(این این آئی)عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا حافظ حمداللہ کی مقامی اسپتال میں عیادت کی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے حافظ حمداللہ پر حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ موومنٹ ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و استحکام کے لیے پائیدار امن کا قیام ضروری ہے جس کے لیے ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللہ ایک فعال سیاستدان ہیں جوملکی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں وہ جلد صحتیاب ہو کرعافیہ جیسے مظلوموں کے مددگار بنیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں