نگراں وزیر اعلیٰ کی ٹریڈ یونینز کومسائل کے حل کی یقین دہانی
کراچی (آن لائن) نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہا ہے کہ محنت کشوں، مزدوروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کریں گے ۔
یہ بات انہوں نے پائلر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرامت علی کی قیادت میں مختلف ٹریڈ یونینز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں پیپلز لیبر بیورو کے حبیب جنیدی، عورت فاؤنڈیشن کی مہناز رحمان ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بشریٰ آرائیں، ایچ آر سی پی کے اسد اقبال اور دیگر شامل تھے ۔ اجلاس میں کنٹریکٹ ورکرز کی ریگولرائزیشن، ویج ایوارڈ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی، مختلف کارپوریشنزوتنظیموں کی نجکاری اور کم از کم اجرت پر عملدرآمد سے متعلق امور زیر غور آئے ۔