استاد برطرفی معاملہ:وی سی بینظیر یونیورسٹی و دیگرعدالت طلب

 استاد برطرفی معاملہ:وی سی بینظیر یونیورسٹی و دیگرعدالت طلب

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)سندھ ہائیکورٹ میں وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ہائیکورٹ نے وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ،چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز کو 12 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیے ۔

شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر سید ارشاد شاہ نے ملازمت سے برطرفی پر شیخ الجامعہ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی۔ سید ارشاد شاہ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ نے مجھے غیر قانونی طور پر نوکری سے برطرف کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں