3لاکھ کا بجلی بل :سابق بلدیہ ملازم کی خودسوزی کی دھمکی
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ دنیا)حیسکو کا کارنامہ ،میونسپل کمیٹی کے سابق ملازم کو 3 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ،بل جمع نہ کرانے پر جیل بھیجنے کی مبینہ دھمکیاں ملنے کے بعد شیر مسیح نے خود سوزی کی دھمکی دیدی۔
اطلاعات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں پیر محلے کے رہائشی و میونسپل کمیٹی کے سابق ملازم شیر مسیح نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر شیر مسیح نے صحافیوں کو بتایا کہ میں میونسپل کمیٹی کا ریٹائر ملازم ہوں اور مہنگائی کے اس دور میں پنشن پر گزارا کر رہا ہوں ،جب کہ میرے تین بچے بھی بے روزگار ہیں،میں اتنی بڑی رقم کا بل کہاں سے جمع کراؤں گا۔ سابق بلدیہ ملازم نے الزام عائد کیاکہ گزشتہ روز حیسکو اہلکار میرے گھر پر آئے اور بجلی کا بل میرے بیٹے کو دے کر چلے گئے اور کہا کہ یہ بل جمع کروا دو، بصورت دیگر جیل جانے کیلئے تیار ہو جاؤ۔