احتجاج رنگ لے آیا گیس بحال کرنے کا حکم
کراچی (این این آئی) آئی آئی چندریگر روڈ پر نگار کمپاؤنڈ، سٹی ٹیرس اور ریلوے کمپاؤنڈ کے رہائشیوں کا احتجاج رنگ لے آیا،اسسٹنٹ کمشنر نے گیس کی پائپ لائن دو روز میں بچھا کر گیس بحال کرنے کا حکم دیدیا۔
بعد ازاں عوام کے دیرینہ مسئلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ، چیئرمین یوسی 8اور سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے اتوار کے روز ہی سوئی گیس کی نئی لائن کی تنصیب کے عمل کا آغاز کروادیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا ثمن نے کہا ہے کہ انشااللہ ایک سے دو روز میں پائپ لائن بچھانے کے بعد گیس کو بحال کردیا جائے گا۔ عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اولین فریضہ ہے اور اس کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور شعبہ جات کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔