اسرائیل کو تسلیم کرنا کشمیر پر سودے بازی ہوگا ،حسین محنتی

اسرائیل کو تسلیم کرنا کشمیر پر  سودے بازی ہوگا ،حسین محنتی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ، ایسی فاشسٹ وقابض ریاست سے تعلقات کی بحالی کی باتیں تشویشناک اور شہداکے خون پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔حکومت نے ایسی حرکت کی تو غیرت مند عوام بھرپور مزاحمت کریں گے ۔

انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کسی صورت میں اسرائیل کی ناجائز صہیونی ریاست کو تسلیم نہ کرے ، اسرائیل کو تسلیم کرنا مودی فاشزم اور کشمیر پر سودے بازی پر مہر ثبت کرنے کے مترادف ہوگا، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں