ادارہ ترقیات حیدرآباد شدید مالی بحران سے دوچار ہے ،ڈی جی

ادارہ ترقیات حیدرآباد شدید مالی بحران سے دوچار ہے ،ڈی جی

حیدرآباد (بیور رپورٹ)ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی اے زاہدحسین شر نے کہا ہے کہ ایچ ڈی اے حیدرآباد کا اہم ترین ادارہ ہے تا ہم اس وقت شدید مالی بحران سے دو چار ہے ۔مناسب منصوبہ بندی سے بحران پر قابو پا یا جا سکتا ہے ۔

ریکوری کے نظام میں جدت لاکر آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کئے جائیں۔افسران، سی بی اے یو نین اور ملازمین کے تعاون سے ہی ادارہ ترقی کریگا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایچ ڈی اے کے مختلف شعبہ جاتی سربراہان اور سی بی اے یو نین کے نمائندہ وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران کیا۔منیجنگ ڈائر یکٹر واسا انجم سعید ،پروجیکٹ ڈائر یکٹر ہا ئوسنگ ظفر جتوئی ،ڈائر یکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کنٹرول اصغرمیمن نے اپنے شعبوں کی کار کردگی رپورٹ پیش کی۔ڈائر یکٹر جنرل نے کہا کہ ایچ ڈی اے کی کارکردگی کے اثرات براہ راست شہریوں پر ہوتے ہیں ۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران ایچ ڈی اے خصوصاََواسا کی کار کر دگی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے منیجنگ ڈائر یکٹر واسا کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے بلوں کی ریکوری کا نظام بہتر کیاجائے ۔انہوں نے پی اینڈ ڈی سی کو بھی ریکوری میں بہتری کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر سی بی اے کی جانب سے جشن میلاد النبی ؐ کے احترام میں اپنی کام چھوڑ ہڑتال ختم کرنے پرڈی جی نے انکا شکر یہ ادا کیا ۔جنرل سیکر یٹری سی بی اے انصاف علی لاشاری اور صدر ساجد تقی نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس مو قع پر سیکریٹری ایچ ڈی اے حافظ عبدالمنان اور ایڈیشنل سیکریٹری ندیم خان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں