سی ای او واٹرکارپوریشن کا جلوسوں کی گزرگاہوں کادورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے میلاد النبی ؐکے مرکزی جلوسوں کے راستوں اور گزرگاہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ اور معائنہ کیا۔۔
اس موقع پر چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام انکے ہمراہ تھے ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرکزی جلوسوں اور گزرگاہوں پر تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھے گئے۔