ناظم آباد ٹاؤن میں جراثیم کش اسپرے مہم
کراچی(این این آئی)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی کے ہمراہ جراثیم کش اسپرے مہم کا افتتاح کردیا۔ناظم آباد ٹاؤن میں مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم کے خاتمے کے حوالے سے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز ناظم آباد ٹاؤن کے مرکزی آفس سے کیا گیا۔
مہم کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ناظم آبادٹاؤن کو اسپرے کی 6 گاڑیاں فراہم کی ہیں جس کے ذریعے تمام یونین کمیٹیز میں مرحلہ وار اسپرے کیا جائیگا۔