ناقص صفائی ،ضلع جنوبی کے ریسٹورنٹ پرایک لاکھ جرمانہ

ناقص صفائی ،ضلع جنوبی کے ریسٹورنٹ پرایک لاکھ جرمانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع ساؤتھ اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر یاسین سبزوئی کی سربراہی میں ضلع ساؤتھ کے متعدد ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا۔ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ ریسٹورنٹ کے کچن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کنٹینز سندھ پرویز علی شاہانی کی سربراہی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کچن میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہت خراب پائی گئی۔ اس صورتحال پرسندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کچن انتظامیہ پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ کچن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر کنٹینز سندھ پرویز علی شاہانی نے انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں