شہری اے ٹی ایم بوتھ میں لٹ گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمن آباد میں اسٹریٹ کرمنلز نے اے ٹی ایم بوتھ بھی نہ بخشا، شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر رقم لوٹ لی۔
النور موڑ کے قریب واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں اسٹریٹ کرمنلز نے شہری کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں پہلے شہری کو اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتاہے ۔ جبکہ ساتھ دو ملزمان بھی داخل ہوئے۔